خاتون ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے، سشمیتا سین

پیر 30 اپریل 2018 13:28

خاتون ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے، سشمیتا سین
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ بطور خاتون پیدا ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے ’’آئی ایم ویمن ایوارڈ 2018‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک خاتون پیدا ہونا ان کی زندگی میں خود ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے اور پھر تنظیم کرن گپتا ایجوکیشن فائونڈیشن کی حیثیت سے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ واقعی حیرت انگیز ہے، یہ ایوارڈ میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور مجھے اس خیال یا تصور پر مکمل یقین ہے۔

متعلقہ عنوان :