ْ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہوجاتی ہے '

کامیاب زندگی کے لیے تلخی نہیں صبر کر نا چاہیی'وینا ملک

پیر 30 اپریل 2018 13:47

ْ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہوجاتی ہے '
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) فلم سٹار وینا ملک نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہوجاتی ہے ' کامیاب زندگی کے لیے تلخی نہیں صبر کر نا چاہیے 'شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں صرف معیاری کام ہی کروں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران وینا ملک نے کہا کہ میں نے زندگی میں بعض اوقات جذباتی فیصلے کیے ہیں جن کی وجہ سے مشکلات آئی ہیں اس لیے میں اب سمجھ چکی ہوں کہ کامیاب زندگی کیلئے انسان کو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ صبر پیدا کر نا چاہیے کیونکہ جب آپ صبر کرتے ہیں تو آپ کیلئے کامیابیوں کے دوروازے بھی کھل جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اسد خٹک اور اپنے بچے کیساتھ اب ایک کامیاب زندگی گزار رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :