گلوکار سجاد علی کے گانے ’’لگایا دل‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

پیر 30 اپریل 2018 13:47

گلوکار سجاد علی کے گانے ’’لگایا دل‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان کے مایہ ناز گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’’لگایا دل‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ یو ٹیوب پر ویورز کی تعداد 14لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ فیس بک ٹوئٹرسمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لاکھوں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار سجاد علی کے نئے گانے نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی۔ گانے کو اب تک یوٹیوب پر14لاکھ کے قریب ویوز دیکھ چکے ہیں جبکہ فیس بک ٹوئٹرسمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لاکھوں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ سجاد علی کے اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات ان کی صاحبزادی زو علی نے دی ہیں۔