بالی ووڈ‘ سونم کپور اور آنند آہوجا اپنی شادی کے ای کارڈ مہمانوں کو بھجوائینگے

پیر اپریل 13:47

بالی ووڈ‘ سونم کپور اور آنند آہوجا اپنی شادی کے ای کارڈ مہمانوں کو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجانے اپنی شادی کے کارڈز چھپوانے کے بجائے مہمانوں کو دعوت دینے کے لئے ای میل کا سہارا لے لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کیلئے دعوت نامے ہی نہیں بنوائے گئے بلکہ دونوں کے خاندانوں نے بذریعہ ای میل ہی تمام مہمانوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ جوڑا شادی کے کارڈ چھپوانے میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ وہ اسے کاغذ کا ضیاع سمجھتے ہیں اس لیے انہوں نے ای کارڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کے موبائل فون پر موصول ہو گا۔

متعلقہ عنوان :