ہالی ووڈ فلم ’’دی انکریڈیبلز 2 ‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 13:47

ہالی ووڈ فلم ’’دی انکریڈیبلز 2 ‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ہالی ووڈ کی 2004 میں بلاک بسٹر سپر ہیرو اینیمیٹیڈ فلم دی انکریڈیبلز کے سلسلے کی سیکوئل فلم دی انکریڈیبلز 2کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم جولائی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے آغاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے ۔ جان واکر اور نکول پیراڈزکی پروڈکشن میں بننے والی سنسنی خیز ڈرامہ فلم 15جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :