گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

پیر 30 اپریل 2018 13:49

گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا انہوں نے موسیقی کی تمام تعلیم اپنے والد سے حاصل کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں اپنی گائیکی کی وجہ سے مشہور راحت فتح علی خان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور میں جان ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے اداکارہ ریما خان کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی، اسی تقریب میں راحت فتح علی خان کی بیٹی نے اپنی گلوکاری سے شرکا کو محظوظ کیا۔ تقریب میں موجود تمام افراد نے راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک دن اپنے والد کی طرح ضرور نام کمائیں گی۔

متعلقہ عنوان :