اداکار ریمبو اور مسز ریمبو کی دعوت میں شوبز شخصیات کا رات گئے تک ہلہ گلہ

پیر 30 اپریل 2018 13:49

اداکار ریمبو اور مسز ریمبو کی دعوت میں شوبز شخصیات کا رات گئے تک ہلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان ٹی وی فلم کی خوبصورت جوڑی ریمبو اور صاحبہ نے گزشتہ شب ساتھی اداکاروں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ ریما خان، شان، معمر رانا اور گلوکار راحت علی خان سمیت فن کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے رات گئے تک خوب ہلہ گلہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں راحت فتح علی خان کے خوبصورت نغموں نے سماں باندھ دیا ۔ تقریب میں اداکار عمران عباس، ماڈل مہرین سید اور ریشم کے علاوہ دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے تقریب کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں۔