ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نوازشریف

پیر اپریل 13:49

ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نوازشریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر بات کرنے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اقامے پر نااہل کیا گیا،ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے اقامے پر نااہل کیا گیا اور ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا بھارت اور چین آپس میں دوستی کر رہے ہیں، افسوس ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔