سی پیک سے علاقائی روابط کے ذریعے تمام ملکوں میں خوشحالی آئے گی ،ملیحہ لودھی

پیر 30 اپریل 2018 13:53

سی پیک سے علاقائی روابط کے ذریعے تمام ملکوں میں خوشحالی آئے گی ،ملیحہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے ذریعے تمام ملکوں میں خوشحالی آئے گی ،چینی شہر کا شغر کو پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے منسلک کرے گا، اس میں تین ہزار کلومیٹر طویل شاہرائوں ، ریلوے ، پائپ لائنز اوربنیادی ڈھانچے کے پروگرام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں چین کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کو اکیسویں صدی کے کاروبار کیلئے انتہائی اہم تناظر میں دیکھتے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ 46 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ جس میں تین ہزار کلومیٹر طویل شاہرائوں ، ریلوے ، پائپ لائنز اوربنیادی ڈھانچے کے پروگرام شامل ہیں چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کا شغر کو پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے منسلک کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صرف چین بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں بھی اربوں لوگوں کی زندگیاں بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا مقصد تمام لوگوں کی فلاح وبہبود ہے اور اس وقت تقریبا 100 ملک اس منصوبے میں شامل ہیں۔