وکیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر نے پر وکلا کا احتجاج،

مشتعل مظاہرین کا سی پی او آفس پر پتھرا ئو ،تفتیشی پر تشدد سیشن کورٹ کے جج کوملزم کا ریمانڈ نہ دینے کی دھمکیاں،سا تھی وکیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کر نے کامطالبہ ، عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان آئی جی پنجاب پو لیس کے حکم پر 24وکلاء کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پو لیس کی بھاری نفری طلب

پیر 30 اپریل 2018 13:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) تھا نہ ڈجکوٹ میں وکیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر نے خلاف پاکستان کی تیسری بڑی بار کے وکلاء کا ضلع کونسل چوک میں احتجاج مشتعل وکلاء کا سی پی او آفس پر پتھرا ئو تفتیشی پر تشدد سیشن کورٹ کے جج کو ریمانڈ نہ دینے کی دھمکیاں وکلاء کا سا تھی وکیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کر نے کی دھمکی ذرائع کے مطا بق پو لیس تھانہ سول لا ئن نے آئی جی پنجاب پو لیس کے حکم پر 24وکلاء کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کسی وکیل کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پو لیس کی بھاری نفری طلب، پولیس اعلی افسران کسی قسم کے مذاکرات کر نے کے لیے تیار نہیں، آر پی او آفس پر دھاوے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق چند پہلے تھا نہ ڈجکوٹ میں ملک شا ہد نامی ایڈووکیٹ کے خلاف دفعہ406کے تحت فراڈ کا مقدمہ درج ہوا جبکہ گز شتہ صبح تفتیشی وارث ملزم کوعدالت میں پیشی کے لیے لا یا تو ساتھی وکلاء نے اس پر حملہ کردیا تفتیشی سب انسپکٹر وارث کو تشدد کانشانہ بناڈالا اور ضلع کونسل چوک میں احتجاج شروع کر دیا مشتعل وکلاء تھا نہ ڈجکوٹ میں وکیل کے خلاف درج مقدمی خارج کر نے دھمکی مقدمی کے اخراج تک عدا لتی با ئیکا ٹ کا اعلان ،مشتعل وکلاء نے سی پی او آفس کا مین گیٹ توڑ تے ہو ئے دفتر پر پتھرا ئو شروع کر دیا متعدد مشتعل وکلاء سیشن کورٹ میں عدالت میں پہنچ گئے یہاں فراڈ کے مقدمہ میں درج وکیل کو پیش کیا جا نا تھا وکلاء نے متعلقہ جج کو مبینہ وارننگ دیتے ہو ئے کہا کہ اگر اس نے ریمانڈ دیا تو اس کا بھی برا حشر کر یں وکلاے کی طرف سے اس تمام واقعہ کے بعد تھا نہ سول لا ئن پو لیس نے 24مشتعل وکلاء کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7ATAکے تحت مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطا بق 24وکلاء کے خلاف مقدمہ آئی جی پنجاب پو لیس کے حکم پر درج کیا گیا تا ہم پو لیس کسی بھی وکیل کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی احتجاج شدید ہو گیا وکلاء کا دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بھی خارج کر نے کا مطا لبہ مختلف مقدمات کی تفتیش کے لیے آئے ہو ئے شہری پریشان پو لیس آفسران اپنے دفاتر نہ پہنچ سکے۔