مزدوروںکے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان خصوصی پروگرام نشر کرے گا

پیر 30 اپریل 2018 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) مزدوروں کے حقوق کی ادائیگی کا شعور بیدار کرنے اور اٴْن کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریڈیو پاکستان نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے۔صبح 7:00 بجے یومِ مئی کے حوالے سے صدر ِ پاکستان اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات نشر کیے جائیں گے جس کے بعد " محنت میں عظمت" کے حوالے سے خصوصی رپورٹ نشر ہو گی۔

(جاری ہے)

اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والی حوصلہ مند جفاکش خواتین کی کہانیوں پر مبنی ایک خصوصی فیچر" کامیابی کا سفر" بھی صبح کی نشریات کا حصہ ہوگا۔ رات 10:05 پر مزدوروں کے گیتوں پر مبنی ایک میوزیکل فیچر نشر کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل نے یوم مئی کے حوالے سے خصوصی میراتھن ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے جس کے دوران دن کے حوالے سے مذاکرے، انٹرویوز او ر نغمے پیش کیے جائیں گے۔ملک بھر میں یومِ مئی کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کی خصوصی رپورٹس بھی خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگراموں کا حصہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :