اکشے کمار اور کنگنا رناوت کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی

پیر 30 اپریل 2018 13:53

اکشے کمار اور کنگنا رناوت کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ ‘‘ اور کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی ‘‘ کا 15اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ ‘‘ اور کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی ‘‘ 15اگست کو ایک ساتھ ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم ’’مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کے میکرز نے دینا بھر میں بڑی اوپننگ اور اداکارہ کنگنا رناوت کے مداحوں کی زیادہ تعداد کے باعث فلم کی ریلیز کی تاریخ کو 6 ہفتے آگے کر دیا ہے۔

اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ 1948ء کے اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے جبکہ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم 1857ء میں انگریزوں کے خلاف بھارتی باغی رانی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :