پیسر محمد شامی کی ناراض اہلیہ نے ان کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی کردی

پیر اپریل 13:34

پیسر محمد شامی کی ناراض اہلیہ نے ان کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی کردی
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اپریل 2018ء) بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ آگیا جب ان کی ناراض اہلیہ حسین جہاں نے الزام عائد کردیا کہ ان کے شوہر نے کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنی عمرمیں ہیرا پھیری کی اور متعلقہ حکام کو پیدائش کی جعلی دستاویزات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

حسین جہاں نے فیس بک پر محمد شامی کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جس میں ان کی پیدائش پانچ مئی 1982ءدرج ہے جبکہ آفیشل کرکٹ ریکارڈ میں وہ تین ستمبر 1990ءکو پیدا ہوئے۔ حسین جہاں کے مطابق بنگال انڈر22 ٹیم میں انتخاب کیلئے محمد شامی نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :