قصورریلی میں عدلیہ مخالف نعروں کیخلاف کیس کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

چیف جسٹس یاور علی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیا ،سماعت دو مئی کو ہوگی

پیر 30 اپریل 2018 13:59

قصورریلی میں عدلیہ مخالف نعروں کیخلاف کیس کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے قصورریلی میں عدلیہ مخالف نعروں کے خلاف کیس کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا ہے، کیس کی سماعت دو مئی کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست ڈسٹرکٹ قصور بارکے صدرمرزانسیم نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تیرہ اپریل کوقصورمیں نوازشریف کی نااہلی پرریلی نکالی گئی،ریلی میں قائدین اورکارکنوں نے عدلیہ کیخلاف نعرے لگائے،عدالت سے استدعا ہے کہ عدلیہ مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جس پر چیف جسٹس ہائی کورٹ یاور علی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو دو مئی سے دائردرخواست پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ پچیس اپریل کو عدلیہ مخالف تقریر کے الزام میں لیگی رہنماں کا چار روزہ ریمانڈ بھی دیا گیا تھا۔