رجسٹرار کوآپریٹو ذوالفقار احمد گھمن کا گندم خریداری مرکز شیخوپورہ کا اچانک دورہ

کسانوں کو دستیاب سہولیات، سٹاک رجسٹرز، باردانے کے رجسٹر سمیت دیگر ریکارڈ کوچیک کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

پیر 30 اپریل 2018 13:59

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) رجسٹرار کوآپریٹو ذوالفقار احمد گھمن نے گندم خریداری مرکز شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیااور اس موقع پر ریکارڈ کی چیکنگ کے علاوہ کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔رجسٹرار کوآپریٹو نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر میرٹ پر اور صاف شفاف طریقے سے باردانے کی تقسیم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زمینداروں کی سہولت کے لیے سایہ دار جگہ کا انتظام ، ٹھنڈے پانی کی دستیابی، ہیلتھ کا ئونٹر ، فرسٹ ایڈ کی سہولیات سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ باردانے کا اجراء پہلے آئیے پہلے پائیے کی بناء پر کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار کو آپریٹو نے گندم خریداری مراکز پر موجود تمام ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد بٹ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :