بجٹ میں فولاد سازی اداروں پر بجلی بلوں میں2.50روپے فی یونٹ اضافہ سے سٹیل لوہا مہنگا ہوگا‘راجہ عدیل

پیر 30 اپریل 2018 13:59

بجٹ میں فولاد سازی اداروں پر بجلی بلوں میں2.50روپے فی یونٹ اضافہ سے سٹیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے بجٹ میں فولاد سازی اداروں پر بجلی بلوں میں2.50روپے فی یونٹ اضافے سے 13روپے فی یونٹ کرنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے سٹیل اور لوھا اور اس سے بننے والی تمام مصنوعات میں اضافہ ہوگا بجٹ میں سٹیل اور لوہا مہنگا ہونے سے تعمیراتی میٹریل مہنگا اور عوام پریشانی کا شکار ہونگے نیز حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں بھی لوہا مہنگا ہونے سے متاثر ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل نے کہا کہ حکومتی فیصلہ سے اپنی رہائش کے لیے گھر بنانے والے غریب اور سفید پوش طبقہ متاثر ہوگا اس لیے فولاد سازی اداروں پر بجلی بلوں میں اضافہ اور بجلی کا یونٹ مہنگا کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اور یہ اضافہ فی الفور واپس لے کر سٹیل انڈسٹری کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :