عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ: اپالو کلب نے دوسرے سیمی فائنل میں کریسنٹ کلب کو شکست دیدی

پیر 30 اپریل 2018 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے عامر حیات خان روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اپالو کلب نے کریسنٹ کلب کو 48رنز سے شکست دی کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اسکا مقابلہ سٹیگ کلب سے ہوگا تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز ریس کورس گراونڈ میں منعقد ہوا اپالو کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے عبیض رضوی نے 50، اوصید امین نے 40اور مبشر اسلم نے 28رنز بنائے زید عالم نے 3اور وسیم خان نے 2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں کریسنٹ کلب 38اوورز میں 132رنز پر پویلین لوٹ گئی بلال اکرم نے 49، احمد ذولفقار نے 23اور زید عالم نے 20رنز کی نمایاں اننگ کھیلی اس رفیق اور آغاسلمان نے 3,3وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے عبیض رضوی شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :