جو بھی ملک کی خدمت کریگا میری ہمدردیاں ،دعائیں اسکے ساتھ ہوں گی‘حمیرا ارشد

ابھی ہمیں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے لئے بڑی محنت اور جدوجہد کرنی ہو گی‘گلوکارہ

پیر 30 اپریل 2018 13:59

جو بھی ملک کی خدمت کریگا میری ہمدردیاں ،دعائیں اسکے ساتھ ہوں گی‘حمیرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ جو بھی اس ملک کی خدمت کرے گا میری ہمدردیاں اور دعائیں اسکے ساتھ ہوں گی ،ابھی ہمیں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے لئے بڑی محنت اور جدوجہد کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں لوگوں کو پینے کا صاف پانی ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہ ہوں ہم اس معاشرے کو ترقی یافتہ نہیں کہہ سکتے ۔

میری خواہش ہے کہ ملک میں ایسی قیادت آئے جو عوام کے بنیادی حقوق انکو فراہم کرے اور یہاں قانون کی حکمرانی ہو تو پھر ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی استعداد کے مطابق جہاں تک ہو سکے مستحق لوگوں کی مدد کرتی ہوں اور ابھی بھی میں نے دو بچوں کی تعلیم کا ذمہ اٹھا رکھا ہے اور شوبز سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ صاحب ثروت لوگوں بھی آگے آئیں۔

متعلقہ عنوان :