ہما علی اور سخاوت ناز کی اسٹیج ڈرامہ ’’ نخرے تیرے نی ‘‘ میں شاندار پرفارمنس

پیر اپریل 14:28

ہما علی اور سخاوت ناز کی اسٹیج ڈرامہ ’’ نخرے تیرے نی ‘‘ میں شاندار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء)الحمراء ہال llمیں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ نخرے تیرے نی ‘‘ میں ہما علی اور سخاوت ناز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء ہال llمیں پروڈیوسر آصف راہی کا اسٹیج ڈرامہ ’’ نخرے تیرے نی ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے جس میں اداکار ہما علی ،سونیا شہزادی ،رمشا ،چاہت شیخ ،ستارہ بیگ ،سخاوت ناز ،شکیل چن ،صابر گا گا ،افروز خان ،اکمل راہی ، ارشد ملک ، سلیم پنچھی ، نعیم الحسن اور بابر لاہوریا سمیت دیگر اداکار پرفارم کررہے ہیں ۔ ڈرامے کے دوران اداکارہ ہما علی نے خوبصورت رقص آئٹم پیش کر کے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی جبکہ سخاوت ناز نے اپنے چٹکلے انداز میں برجستہ جملے بازی کا مظاہرہ کیا ۔