زرعی ماہرین کی جوار و باجر ہ کی کا شت ا گست میں مکمل کر نے کی ہدایت

پیر اپریل 14:28

سلانوالی۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ز رعی ما ہر ین نے چا ر ہ جا ت کے کا شت کا رو ںسے کہا ہے کہ و ہ جوا ر با جر ہ کی کا شت ما ہ اگست میں مکمل کر لیں تا کہ ا کتو بر نو مبر کے مہینوں میں چار ہ جا ت کی کمی پر قا بو پا یا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ جو ار کی منظور شد ہ اقسا م جے ا یس 2002ہیگا ر ی، جے ا یس 263اور با جر ہ کی قسم ا یم بی 87ملی کٹ با جر ہ کی کا شت کریں ،جو ار کی کا شت کیلئے بھاری میرا اور با جر ہ کیلئے ہلکی میرا ز مین جہاں پا نی کا نکا س ا چھا ہو کا انتخا ب کریں۔

(جاری ہے)

ز مین کو 2سے 3مر تبہ ہل اور سہاگہ چلا کر نر م اور بھر بھر ا کر لیں، جو ار با جر ہ کی چا ر ہ فصل کیلئے 2 سے 3کلو گرا م صا ف ستھرا اور صحت مند بیج فی ایکڑ استعما ل کریں ،بو ائی سے قبل 3یا 4ٹرا لی گو بر کی گلی سڑ ی کھا د فی ایکڑ یکساں بکھیر کر اور ہل چلا کر ز مین میں ملا د یں، فصل کی کا شت بذریعہ چھٹہ بھی کی جا سکتی ہے لیکن ا چھی پیداوا ر کے حصو ل کیلئے 6 سے 9 ا نچ کے فاصلے پر بذ ریعہ ڈر ل لا ئینوں میں بوا ئی کریں، جو ار کیلئے کا شت کی گئی فصل میں بو ائی کے وقت 2 بور ی نا ئٹرو فاس اور دوسر ے پا نی کے ساتھ آ دھی بو ر ی یور یا کھیت میں ڈا لیں، با جر ے کی فصل کیلئے بوا ئی کے و قت ایک بو ر ی ڈ ی ا ے پی اور جب فصل کاقد ڈیڑھ تا 2 فٹ ہو جا ئے تو ایک بور ی یو ر یا کھیت میں ڈا لیں۔

متعلقہ عنوان :