عالمی یوم مزدوراں کل منایا جائے گا

پیر اپریل 14:28

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدوراں کل (یکم مئی) منایا جائے گا۔اس دن کے حوالے سے مختلف شہروں میں ریلیوں ، جلسے جلوسوں ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائیگا جن میں تمام سیاسی جماعتوں ، مزدور تنظیموں کے علاوہ سو ل سوسائٹی کے تمام طبقات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ لیبر ڈے کے موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا کہ تمام مزدور تنظیمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :