آزادی صحافت کا عالمی دن 3مئی کو منایاجائے گا

پیر اپریل 14:28

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن ’’ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘‘3 مئی (بروزجمعرات) کو منایاجائیگا،اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا جس میں مقررین ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال اور صحافت کی آزادی کے راستے میں حائل رکاوٹوں بارے اظہار خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘‘ کا آغاز3 مئی 1993ء کو ہوا تھا جبکہ اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔