کابل میں خودکش حملے، صحافی سمیت 21 افراد ہلاک، 20 ذخمی

پیر 30 اپریل 2018 14:33

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) افغان دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں کے نتیجے 21 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے پیر کے دن مرکزی کابل میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بظاہر ان حملوں میں غیرملکی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جہاں یہ حملے کیے گئے ہیں وہاں نیٹو صدر دفاتر کے علاوہ متعدد ممالک کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔ کسی گروہ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔