یورپی طاقتوں کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی حمایت

پیر 30 اپریل 2018 14:33

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) یورپی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ ایران جوہری ڈیل کی حمایت کا عمل جاری رکھیں گے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے دہرایا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پائی جانے والی حالیہ جوہری ڈیل خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد یہ بیان جاری کیا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کے خلاف ہیں اور اس سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔