چینی وزیر خارجہ رواں ہفتے شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

پیر 30 اپریل 2018 14:33

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ یی رواں ہفتے شمالی کوریا کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایک طویل عرصے کے بعد کسی اعلیٰ چینی سفارتکار کا اس کمیونسٹ ریاست کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب دونوں کوریائی ریاستوں کے رہنماؤں کی تاریخی سمٹ منعقد کی گئی۔ بدھ اور جعمرات کو وانگیی شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ماہ ہی اپنے اتحادی ملک چین کا دورہ کیا تھا۔ کم کی طرف سے جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنے کے اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا پر پائی جانے والی کشیدگی میں کمی ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :