تیونس میں بلدیاتی الیکشن،

سکیورٹی اہلکاروں نے پہلی بار حق رائے دہی استعمال کیا

پیر 30 اپریل 2018 14:33

تیونسیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) تیونس میں بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ہی انتخابات میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ختم کر دی تھی۔ 1956ء میں آزادی کے فوری بعد ہی فوجیوں پر الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ 80 کی دہائی میں اس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا تھا۔