Live Updates

مینار پاکستان کے جلسے میں دلچسپ صورتحال

جلسہ پی ٹی آئی کا نعرے کس کے حق میں لگ گئے۔۔۔

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 13:49

مینار پاکستان کے جلسے میں دلچسپ صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) :مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چئیرمین نیب کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مینار پاکستان پر ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے شرکاء نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور چئیرمین نیب کے حق میں نعرے بازی کی۔بعض کارکنان کے ہاتھوں میں تینوں قائدین کی تصاویر بھی نظر آئیں۔کارکنان دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے پر تینوں قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات