سڑکوں پر ٹریفک کے نظم وضبط پر عمل پیرا ہو کر بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے‘گل نواز خان جدون

پیر اپریل 14:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں نویں9تربیتی کورس مکمل کرنے والے امیدواران میں سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی آپریشن گل نواز خان جدون نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے نظم وضبط پر عمل پیرا ہو کر بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ٹریفک حادثات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جسکی ایک وجہ عوام میں ٹریفک شعور نہ ہونا ہے، بحیثیت قوم اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

خیبر پختونخواہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے ‘انہوں نے کہاکہ عوام الناس میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مردان میں یہ پہلا ادارہ ہے جہاں پر امیدواران کو گاڑی چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ گاڑی سے متعلق معلومات ،اخلاقیات، صبر و تحمل اور ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی دی جاتی ہے‘اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اختراز خان اور ڈرائیونگ سکول سٹاف بھی موجود تھے‘ اس کورس میں کل164امیدواران نے داخلہ لیا تھا ، جنہوں نے اپنا ڈرائیونگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواران نے ضلع مردان میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا عوامی ا قدام اٹھانے پر ضلعی پولیس مردان کو خراج تحسین پیش کیا اور سکول عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :