اپر کرم ایجنسی، مائیکرو ہائیڈروپاورسٹیشن منصوبے سے 75گھرانے بجلی کی سہولیات سے مستفید

پیر 30 اپریل 2018 14:33

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اپر کرم ایجنسی کے پسماندہ علاقہ نور خان کنڈہ میں فاٹا سکیر ٹریٹ پشاورکی جانب سے بجلی کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے مائیکر وہائیڈرو پاور سٹیشن کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے‘ اس منصوبے کے تکمیل سے حاجی نور خان کنڈہ کے 75گھروں کے لئے بجلی کے سہولت مل گئی ‘بجلی کی فراہمی پر علاقے کے مشران حاجی حبیب ،حاجی منیر ،جمال حسین اور کامل حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب گورنر کے پی کے،فاٹا سیکرٹریٹ اورپولیٹکل حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں اہم کرداراداکیا اور ہمارا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا‘ انھوں نے مزید کہاکہ دریائے کرم پر حفاظتی پشتوںکے تعمیر اتی کام کئی ماہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے زرعی زمین بہہ جانے کا خطرہ ہے ‘ان حفاظتی پشتوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے‘ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرم ایجنسی کے مزید علاقوں میں مائیکرو ہائیڈرو پاور سٹیشن تعمیر کیے جائیں‘تاکہ یہاں کے لوگ بھی بجلی کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :