دوسراکوکی خیل سپر لیگ کر کٹ ٹورنا منٹ الحاج ایگل ٹیم نے جیت لیا

پیر اپریل 14:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) دوسرا کوکی خیل سپر لیگ کر کٹ ٹورنا منٹ اختتام پزیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصو صی سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے۔کوکی خیل سپر لیگ کر کٹ ٹورنا منٹ میں4 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کوکی خیل سپر لیگ کر کٹ ٹورنا منٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی میں زاہد آفریدی،حاجی محمد جان ،الحاج شکیل آفریدی شامل تھے‘فائنل الفت زلمی اور الحاج ایگل ٹیموںکے درمیان ہوا‘جس میں الحاج ایگل نے الفت زلمی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا۔تقریب کے مہمان خصو صی سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی تھے۔جنہوں نے تمام کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :