چارسدہ،کنٹرولر امتحانات ٹیکنیکل ایجوکیشن کا امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 30 اپریل 2018 14:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء)کنٹرولر امتحانات بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے چارسدہ اور مردان کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی عملہ کو نقل کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات نے امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے امتحانی عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ طالب علموں کے امتحانی عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہ کریں۔