ڈی آرسی کی چھ خاندانوں میں مصالحت بڑا کارنامہ ہے، منتظر شاہ

پیر 30 اپریل 2018 14:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ اور ڈی پی اور ظہور احمد آفریدی نے کہاہے کہ ڈی آر سی کے قیام کا مقصد جرگہ سسٹم کے ذریعے عوام اور ان کے درمیان تنازعات کو صحیح طریقے سے ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے،ڈی آر سی ضلع چارسدہ نے چھ خاندانوں کے تنازعات میں مصالحت کرکے ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آرسی چارسدہ میں وائس چیئر مین میجر (ر) محمد نعیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں قائم مقام چیئر مین شاہد خان میجر (ر) محمد نعیم خان ، مولانا عبداللہ جان اور دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان ڈی ایس پیز افتخارخان، نصر اللہ خان، فلک شیر خان ، ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان، ایم یو جے کے عہدیداروں فیض محمد، زاہد خان، حاجی صدیق اللہ اور طارق قریشی سمیت ڈی آرسی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چارسدہ ڈی آر سی کی جانب سے ڈی آر سی میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر میجر محمد نعیم خان کو شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :