نصیرآباد، سیاہ کاری کے الزام میں دو افراد قتل

پیر 30 اپریل 2018 14:40

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے تھانہ منجھوشوری کے گوٹھ علی محمد منجھو میں ملزم ظہور احمد نے سیاہ کاری کے الزام اپنی منگیتر مسماة (ا) اور اس کے مبینہ آشنا غلام حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :