کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں دو گرہوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

پیر اپریل 14:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میںدو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق پیر کے روز ہنہ اوڑک کوئلہ کان کے قریب اچانک دو گرہوں میں تصادم شروع ہوا جس میں ڈنڈوں اور خنجروں کے وار سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ فورس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لیویز فورس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :