Live Updates

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری چوروں کے نشانے پر، جلسے میں جیب سے کیا چیز چُرا لی گئی؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 14:02

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری چوروں کے نشانے پر، جلسے میں جیب سے کیا چیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز مینار پاکستان کے سامنے گریٹر اقبال پارک پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ اس جلسے میں کئی پارٹی رہنماؤں نے شرکا سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شرکا سے خطاب کے لیے ڈائس پر آئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ میں اپنی تقریر لکھ کر لایا تھا لیکن میری تقریر میری جیب سے نکل گئی ۔ اب میں ایسے ہی تقریر کروں گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات