کیا کام ہوگیا تو پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن ہوسکتے ہیں ؟ نجم سیٹھی نے بتا دیا

پیر 30 اپریل 2018 14:07

کیا کام ہوگیا تو پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن ہوسکتے ہیں ؟ نجم سیٹھی نے بتا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اپریل 2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تنازع حل کرانے کی کمیٹی کے فیصلے کو قبول کرے گی لیکن خواہش ہے کہ پاک بھارت مشترکہ سیریز کو فیوچر ٹور پروگرام 2019ء-2023 ءمیںکیس جیت کر کھیلا جائے۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے بعد وطن واپس آنے پر نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشروط طور پر ایف ٹی پی کے دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں،ہم نے یہ بات بھی واضح کردی ہے کہ اگرکمیٹی نے اکتوبر میں ہمارے حق میں فیصلہ سنایا تو بھارت کو نئے ایف ٹی پی پروگرام میں ہمارے خلاف کھیلنا ہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دستاویزات پر دستخط اس شرط پر کیا ہے کہ اگر آئی سی سی کمیٹی نے پی سی بی کے حق میں فیصلہ دیا تو بھارت کو ایف ٹی پی میں شامل کیا جائے گا، اگر فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آتا تو بھی ہم نے نئے ایف ٹی پی میں 123 میچز کھیلنے کی تصدیق کرالی ہے جو ہم نے اچھا کام کیا ہے۔