متحدہ امارات ، دوست کی گاڑی بغیر بتائے بیچنے پر آدمی کو سخت سزا

پیر اپریل 14:08

متحدہ امارات ، دوست کی گاڑی بغیر بتائے بیچنے پر آدمی کو سخت سزا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک ملٹری آفیسر اپنی ٹریننگ پوری کرنے جا رہا تھا کہ اسکے دوست نے اس سے اُسکی مرسڈیز ادھار مانگی تو اسنے اپنی گاڑی 500 ڈالر کے عوض ادھار دے دی ۔ 26 سالہ امارتی ملڑی آفیسر جب اپنی ٹریننگ ختم کرکے واپس آیا تو وہ یہ جان کر ہکا بکا ہی رہ گیا کہ اُسکے دوست نے اُسکی مرسڈیز بیچ دی ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق امارتی شہری نے اپنے دوست کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے تحقیقات سے پتہ لگایا کہ امارتی شہری کی گاڑی اسکے 36 سالہ دوست نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات بنوا کر 430,000 عرب اماراتی درہم میں فروخت کی تھی ۔ جبکہ 26 سالہ امارتی شہری نے مرسڈیز 700,000 عرب اماراتی درہم میں خریدی تھی ۔ پولیس نے امارتی شہری کے دوست اور اسکے باقی دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور عدالت نے انھیں ایک سال جیل کی سزا کے ساتھ ملک بدر کرنے کی سزا سنائی تھی ۔