سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 14:09

سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تھر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں، 10، 15 ارب کس کے اکاﺅنٹ میں گئے ؟ اتنا پیسہ عوام پر لگ جاتا تو سندھ کی حالت بدل جاتی۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں ہمیں علم نہیں، معاملہ نیب کو بھیجوائیں ؟ باقی صوبوں میں 50 فیصد لگ جاتا ہوگا، یہاں تو سب لوٹ لیا جاتا ہے،تھر کا کوئلہ نکال کر انہیں مزید تباہ کیا جارہا ہے، سندھ حکومت نے ہر چیز پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا بتایا جائے کتنے منصوبے بنانے گئے، کتنی رقوم جاری ہوئیں، ایک ماہ میں بتائیں، پیسہ کہاں گیا۔