مسجد نبوی ﷺ کے خطیب دورہ لاہور میں ’لٹ‘ گئے،چاہنے والے نے بڑا نقصان پہنچا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 14:13

مسجد نبوی ﷺ کے خطیب دورہ لاہور میں ’لٹ‘ گئے،چاہنے والے نے بڑا نقصان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : چوروں نے مسجد نبویﷺ کے خطیب کو بھی نہ بخشا اور ان کا موبائل لے اُڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد نبویﷺ کے خطیب قاری سعد نعمانی کا موبائل چوری ہو گیا ، نماز کی ادائیگی کے بعد ان سے ملنے والوں میں سے کسی چور نے ان کا موبائل فون نکال لیا۔

(جاری ہے)

قاری سعد نعمانی کو سندر میں ایک مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر لاہور بلوایا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے نماز کی امات کروانا تھی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ان سے ملنے والوں کا تنانتا بندھ گیا اور اس دوران ان کا فون ہی چوری ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :