عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 14:15

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڑ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برینٹ،کروڈآئل کی قیمت34سینٹ کم ہوکر74.3ڈالرفی بیرل ہوگئی،جبکہ ویسٹ ٹیکساس کے سودے 12سینٹ کمی سے67.98فی بیرل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوں کے خدشات کمی کی وجوہات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ قیمتوں میں کمی وجہ امریکا میں تیل کے نئے کنوﺅں کی دریافت ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت امریکا میں تیل کے کنوﺅں کی تعداد825 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :