برطانوی وزیر داخلہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 14:15

برطانوی وزیر داخلہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے عوامی دباﺅ کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،جسے وزیراعظم تھریسامے نے قبول کرلیا ہے۔برطانوی وزیر پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کئے اور ٹارگٹ مقرر کئے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں برطانوی ہوم آفس نے غیر قانونی تارکین وطن کو زبر دستی ملک بدر کیا،جس پر انسانی حقوق کی تنظمیوں اور وکلا نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا،تارکین وطن نے وزیرکے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔

برطانوی جریدے کے انکشاف کے بعد ایمبررڈ نے وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے منظورکرلیا جبکہ امبر رڈ کو اج بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن اور لندن کے میئرصادق خان نے بھی ایمبر رڈ سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔