Live Updates

عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن سرکاری دفترچلایا ہے؟۔احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 14:17

عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن سرکاری دفترچلایا ہے؟۔احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن کوئی سرکاری دفترچلایا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تقریرکا اسکرپٹ2011 کا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے، کیا عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن کوئی سرکاری دفترچلایا۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی ایسے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گے جس نے ایک دن بھی پریکٹس نہ کی ہو؟۔ انہوں نے ڈاکٹرعارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت پسند بنیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات