25ہزارروپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہو گی

پیر 30 اپریل 2018 14:53

25ہزارروپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہو گی
لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں(2 مئی ، بدھ کو) منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 12ویں اور مجموعی طور پر 25 ویں قرعہ اندازی ہے۔

متعلقہ عنوان :