قائداعظم کلب نے اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 30 اپریل 2018 15:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں قائداعظم کلب نے پونا کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلے گئے لیگ کے دوسرے سیمی میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں قائداعظم کلب نے گول کر کے پونا کلب کو 1-0 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں قائداعظم کلب کے عبداللہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی، پونا کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرز کلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کلب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :