اسلام آباد معیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

پیر 30 اپریل 2018 15:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد معیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر معیلو کے کنٹری برانڈ امبیسڈر احسن، پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ خان، سیکرٹری عدنان سمیع کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہوئے جن میں بوائز انڈر12- اور انڈر14- جبکہ گرلز انڈر14- شامل تھے۔

ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا گیا، بوائز انڈر12- کے ایونٹ میں اساس سکول نے کامیابی حاصل، انڈر14- کے ایونٹ میں بیکن ہاؤس نے چیمپئن ہونے کا عزاز حاصل کیا جبکہ گرلز انڈر14- کے ایونٹ میں سپر نوا سکول نے فتح حاصل کی، معیلو پاکستان کے برانڈ امبیسڈر احسن نے کہا کے معیلو بہت جلد پا کستا ن فٹ سا ل فیڈر یشن کے سا تھ مل کر پورے پاکستان میں فٹ سا ل لیگ کر وائے گا اور ہر شہر کی فائنل ٹیم کو اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سٹی لیگ میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :