اسرائیلی کو چاقو گھونپنے والے فلسطینی کو گولی ماردی گئی،زخمی حالت میں گرفتار

واقعہ القدس میں ھدار نامی ایک تجارتی مرکز میں پیش آیا، واقعے کے پیچھے مجرمانہ ذہیت کار فرما ہے،اسرائیلی پولیس

پیر 30 اپریل 2018 15:04

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کو ایک کاروباری مرکز میں فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ کر زخمی کر دیا۔ اس موقع پر موجود اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے پیچھے مجرمانہ ذہیت کار فرما ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہو گیا۔اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ القدس میں ھدار نامی ایک تجارتی مرکز میں پیش آیا۔ فلسطینی شہری نے تجارتی مرکز میں گھس کر ایک یہودی آباد کو چاقو گھونپا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فلسطینی حملہ آور کو گولیاں مار کر زخمی کیا جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔