حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کا پانچ اطراف سے محاصرہ،بمباری سے سات ہلاک

ضلع کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری،ایک گاڑی تباہ

پیر 30 اپریل 2018 15:05

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ادھر صوبے کے مشرقی ضلع کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام سات حوثی مارے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران صوبے کے مختلف محاذوں پر لڑائی دیکھنے میں آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج نے اعلان کیا کہ حوثی جماعت کے سربراہ کے گڑھ صعدہ صوبے کو پانچ اطراف سے محاصرے میں لے لیا گیا ہے تا کہ فوج کی مسلسل پیش قدمی کے ساتھ عسکری آپریشن مکمل کیا جا سکے۔یمنی فوج کے مطابق صوبے کے مشرقی ضلعے کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام سات حوثی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :