چینی وزیر خارجہ رواں کل شمالی کوریا جائیں گے،

اعلی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول

پیر 30 اپریل 2018 15:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی رواں ہفتے شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ایک طویل عرصے کے بعد کسی اعلیٰ چینی سفارت کار کا اس کمیونسٹ ریاست کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب دونوں کوریائی ریاستوں کے رہنماؤں کی تاریخی سمٹ منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایک بیان میں کہاگیاکہ بدھ اور جمعرات کو وانگ ژی شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ماہ ہی اپنے اتحادی ملک چین کا دورہ کیا تھا۔ کم کی طرف سے جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنے کے اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا پر پائی جانے والی کشیدگی میں کمی ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :