میرپور ‘حضرت باباپیراہ شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کا280 واں سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئیں

پیر 30 اپریل 2018 15:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کا280 واں سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئیں ،زائرین کی بڑی تعداد قافلوں کی شکل میں ڈالیاں اور جھنڈے اٹھائے کھڑی شریف دربارپہنچناشروع ہوگئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان عرس کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے ، وزیراعظم بعد نماز مغرب دربار شریف کوغسل دیں گے اور چادرپوشی کریں گے اور رات کومحفل سماع میں شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب یکم مئی کومنعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی آزادکشمیر کے وزیراوقاف راجہ عبدالقیوم ہونگے اور سیکرٹری اوقاف اموردینیہ سید نظیرالحسن گیلانی صدارت کریں گے۔ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید اور ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری نے عرس کی تقریبات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں۔ زائرین واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخل ہونگے۔ آزاد کشمیر ، پاکستان اور بیرون ممالک سے زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کررہی ہے۔ بعض زائرین نے لنگرتقسیم کرنے کے لیے دربار کے باہراحاطہ میں کیمپ لگادیے۔ دربارشریف جانے والے راستوں پرمختلف سٹال لگائے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :