بچیاں پیدا کرنے کا طعنہ؛ ماں نے بچیوں سمیت بد ترین قدم اٹھا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 14:40

بچیاں  پیدا کرنے کا طعنہ؛ ماں نے بچیوں سمیت بد ترین قدم اٹھا لیا
وہاڑی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل 2018ء) : بچیاں پیدا کرنے کے طعنے سن سن کر ماں نے بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا لی۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وہاڑی کے علاقے میں فیاض ماہی نامی خاتون کی شادی عزیز نامی شخص سے ہوئی تھی۔فیاض ماہی نامی خاتون کی 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔جس کے بعد اس کے سسرال والوں کا رویہ سخت ہو گیا۔

(جاری ہے)

غربت اور سسرال والوں کے طعنے نے فیاض ماہی کو ذہنی مریضہ بنا دیا۔گزشتہ روز خاتون نے اہل خانہ کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔جس کے بعد لوگوں نے ریسیکو 1122کو اطلاع دی۔تاہم ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون اور ایک بچی کو نکال لیا۔جب کہ تیسری بچی کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :